ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ الاقصی محكمہ اوقاف نے اعلان كيا : ۱۰۰ سے زائد صیہونی فوجی باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے ہیں ۔
صیہونی فوجی مسجد الاقصی كے مختلف حصوں میں گشت كرتے ہوئے جامع مسجد ، الاقصی كی پرانی عمارت اور "مراونی" نامی مصلی میں بھی داخل ہوئے ہیں ۔
میڈيا رپورٹ كے مطابق اسرائيلی فورسز نے مسجد اقصیٰ كے براق صحن كے قريب ايك نئے منصوبے پر كام شروع كر ديا ہے، صحن كے قريب پوليس اسٹيشن، یہودی پيشوا كے مركز اور ديگر سہوليات كے دفاتر كے قيام كے منصوبے كيلیے كھدائی كا سلسلہ شروع كر ديا گيا ہے۔
اسرائيل كی جانب سے كھدائی پر تبصرہ كرتے ہوئے اوقاف اسلامی كے ڈائريكٹر جنرل شيخ عزام الخطيب نے كہا كہ براق صحن كی موجودہ حالت میں كسی بھی قسم كی تبديلی كرنا عالمی قوانين اور معاہدوں كی خلاف ورزی ہے۔
1185262