ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے دفتر رہبر انقلاب كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انقلاب اسلامی ايران كے سربراہ آيت اللہ العظمٰی سيد علی خامنہ نے كہا ہے كہ ايران كے دشمن زمينی حقائق پر مبنی اس چيز كو ديكھ، سمجھ اور اس بات كا تجزیہ و تحليل كرچكے ہیں كہ وہ ايرانی قوم كا مقابلہ نہیں كرسكتے۔ انكا كہنا تھا كہ دشمن اس بات كا احساس كر چكا ہے كہ وہ ملت ايران كا مقابلہ نہیں كرسكتا۔ ايران كے سپريم لیڈر نے ملك بھر میں انقلاب اسلامی ايران كی چونتيسویں سالگرہ كی مناسبت سے نكالی جانے والی ريليوں میں عوام كی بھرپور شركت پر انہیں سراہا اور ريليوں اور جلوسوں میں زبردست عوامی شركت كو بڑا واقعہ قرار ديا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح درس خارج فقہ كے دوران یہ بات تاكيد كے ساتھ كہی كہ ايك ايسے وقت جب اسلامی انقلاب كی كاميابی كو 34 سال گزر چكے ہیں، انقلاب اسلامی كی سالگرہ كی مناسبت سے ہونے والے پروگراموں میں ايرانی عوام، جوانوں، بزرگوں، مرد اور خواتين كی زبردست شركت عظيم نعمت الٰہی ہے، جس كا عمر بھر شكر گزار ہونا چاہيئے۔
واضح رہے كہ ۲۲ بہمن (۱۱فروری) ۱۹۷۹ء كو ايرانی قوم نے آيت اللہ العظمٰی امام خمينی (رہ) كی قيادت میں امريكی حمايت يافتہ پہلوی شہنشاہی حكومت كا خاتمہ اور انقلاب اسلامی ايران كی تحريك كو كاميابی سے ہمكنار كيا تھا۔ اس عظيم دن كی ياد منانے كے لئے اتوار كے دن ايران كے دارالحكومت تہران سميت ملك بھر كے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لاكھوں افراد پر مشتمل بہت بڑی بڑِی ريلياں نكالی گئیں۔
1186615