ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی انقلابيوں نے ملك بھر كی عوام سے كل ۱۴ فروری انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر وسيع پيمانے پر مظاہرے برپا كرنے كی اپيل كی ہے ۔
گزشتہ شب بھی بحرين كے مختلف علاقوں میں پر امن عوامی مظاہروں كا مشاہدہ كيا گيا ہے جن میں شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
دوسری طرف آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے سترہ اور النعيم جيسے ديگر علاقوں میں پر امن مظاہرين پر حملہ كيا اور ان پر زہريلی گيس فائر كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جمعيت الوفاق كے سيكرٹری جنرل "شيخ علی سلمان" نے زور ديا : ملك میں جمہوری بنيادوں پر تبديليوں كے مطالبے عملی ہو كر رہیں گے ۔
1187872