ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شامی باغيوں كے كمانڈر "سليم ادريس" نے حزب اللہ اور شامی حكومت كے درميان تعاون كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اگر حزب اللہ نے ۴۸ گھنٹوں كے اندر باغيوں كے زير كنٹرول علاقوں پر بمباری كو بند نہیں كيا تو ہم اس كے ٹھكانوں پر حملہ كریں گے ۔
اسی طرح اس نے حزب اللہ پر شامی فوج كی طاقت كو مزيد مستحكم كرنے كا الزام عائد كيا اور لبنانی علاقوں سے قصير اور حمص كے قريبی علاقوں پر حزب اللہ كے حملوں كے بارے میں ادعی كيا ہے ۔
دوسری جانب حزب اللہ نے شام میں اپنی فورسز بھيجنے پر مشتمل ہر قسم كے بيانات كی ترديد كی ہے ۔
1192885