اسلام كے بارے میں فرانسيسی وزير داخلہ كے بيان پر راشد الغنوشی كی كڑی تنقيد

IQNA

اسلام كے بارے میں فرانسيسی وزير داخلہ كے بيان پر راشد الغنوشی كی كڑی تنقيد

23:30 - February 25, 2013
خبر کا کوڈ: 2502402
بين الاقوامی گروپ : تونس كی اسلام پسند جماعت "النہضہ" كے رہنما "راشد الغنوشی" نے خطاب كے دوران كہا : فرانسيسی وزير داخلہ "مائونل والس" اسلام كے بارے میں كچھ نہیں جانتا اور اسلام كے بارے میں اس كے بیانات اس حقيقت كو نماياں كرتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «nouvelobs»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ فرانسيسی وزير داخلہ كی جانب سے اسلام اور حجاب سميت انتہا پسندوں كو فرانس سے نكالنے پر مبنی بيانات كے بعد تونس كی اسلام پسند جماعت "النہضہ" كے رہنما نے شديد ردعمل كا اظہار كيا ہے ۔
انہوں نے فرانسيسی جريدے "يكشنبہ" كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : والس نے اپنی تقريروں كے دوران مختلف اسلامی گروپوں من جملہ ؛ حزب النہضہ ، اخوان المسلمين ، انتہا پسند القاعدہ كو ايك ہی فہرست میں شمار كيا ہے اور یہ امر اسلام كے بارے میں اس كی عدم آگاہی پر دلالت كرتا ہے ۔
1194473
نظرات بینندگان
captcha