ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) مصر سے نكلنے والے اخبار "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے اس بيان میں اعلان كيا : اسرائيلی افسر كی مسجد الاقصی میں در اندازی ايك بیہودہ حركت اور مقدس اماكن كی بے حرمتی كے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی كو نظر انداز كرنے كے مترادف ہے ۔
انہوں نے اس بيان كے ساتھ كہ اسرائيلی افسر كا یہ اقدام بين الاقوامی قوانين كی صريح خلاف ورزی ہے ، مسجد الاقصی كی بے حرمتی كے خطرناك نتائج كا ذمہ دار اسرائيلی حكام كو قرار ديا ہے ۔
1198841