ليبيا ؛ وزارت خارجہ كی جانب سے اسلامی مقدس مقامات كی بے حرمتی كی مذ‏مت

IQNA

ليبيا ؛ وزارت خارجہ كی جانب سے اسلامی مقدس مقامات كی بے حرمتی كی مذ‏مت

23:39 - March 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2506871
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۴ مارچ كو ليبيا كی وزارت خارجہ نے بنغازی میں وہابی انتہا پسندوں كے ہاتھوں اسلامی مقامات كی بے حرمتی كی مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IINA.fr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ليبيا كے شہر بنغازی میں سلفيوں كے ہاتھوں اسلامی اماكن كی بے حرمتی كے بعد وزارت خارجہ نے ايك بيان كے ذريعے اس توہين آميز اقدام كی پرزور مذمت كرتے ہوئے اس حملے میں ملوث افراد كی شناسائی كے لیے حكومتی كوششوں كے بارے میں خبر دی ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا : یہ اقدامات اسلامی تعليمات اور انسانی حقوق كی صريح خلاف ورزی كے ساتھ ساتھ شہريوں كے حقوق پر حملہ شمار ہوتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ قذافی كی سرنگونی كے بعد سلفی ملك كی خراب صورتحال اور بدنظمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہابی افكار كی ترويج و تبليغ كے لیے كوشاں ہیں ۔
1199186
نظرات بینندگان
captcha