ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «trouvetamosquee»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد ، اسلامی سكول ، لائبريری اور كانفرنس ہال پر مشتمل یہ اسلامی مركز شہر كے "كلوگريفن" علاقے میں تعمير كيا جائے گا ۔
جمعيت رفاہ نے اعلان كيا : ملك كے سب بڑے اسلامی مركز كی تعمير پر تقريبا 40 ملين يورو لاگت كا خرچہ آئے گا جبكہ اس مركز كی زمين 157 ايكڑ اور اس كی مسجد 550 نمازيوں كی گنجائش پر مشتمل ہوگی ۔
واضح رہے كہ اس شہر میں چاليس ہزار سے زائد مسلمان زندگی بسر كرتے ہیں جن كو اسلامی عيدوں كے موقع پر نماز اور ديگر تقريبات كے انعقاد میں مشكل كا سامنا كرنا پڑتا ہے ۔
1203868