ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے براثا نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش "زيارگاہیں ؛ اہل زمين كے لیے آسمان كے دروازے" كے شعار سے كوفہ میں واقع "ميثم تمار" كے مزار میں منعقد كی جارہی ہے جو مارچ تك جاری رہے گی ۔
مذكورہ ٹرسٹ كے شعبہ تعلقات عامہ كے انچارج عمار علاء حسين نے خيال ظاہر كيا : یہ نمائش شعیہ محكمہ اوقاف كے صدر سيد صالح الحيدری اور ٹرسٹ كے سربراہ حاج عبد الودود عبد اللہ كے زير نگرانی منعقد كی جا رہی ہے جس میں عراق بھر كی 130 زيارگاہوں كے 350 سے زائد تصويروں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
1203968