ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ myquranjourney كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ماہ رمضان كی ۵، ٦ ،۱۲ اور ۱۳ تاريخ كو منعقد ہونے والے اس تعليمی كورس میں مكمل قرآن كريم كا اجمالی جائزہ ليا جائے گا ۔
اس تعليمی كورس كے شركاء قرآن كے ۱۰۰۰ كلمات ، قصوں ، پيغامات اور مختلف دروس سے آشنائی حاصل كریں گے اسی طرح انفرادی زندگی میں پيشرفت كے ساتھ ساتھ قرآن كريم كو اپنی روزمرہ زندگی كا حصہ بنانے كے لیے ۹۹ قرآنی درسوں كی تعليم بھی حاصل كریں گے ۔
واضح رہے كہ اس تعليمی كورس كی كلاسیں مقامی وقت كے مطابق صبح ۹ بجے سے شام ۱۸:۳۰ تك منعقد كی جائیں گی ۔
1202186