علامہ عبد الہادی فضلی دارفانی كو الوداع كہہ گئے

IQNA

علامہ عبد الہادی فضلی دارفانی كو الوداع كہہ گئے

23:51 - April 09, 2013
خبر کا کوڈ: 2517019
بين الاقوامی گروپ : ۷ اپريل، بروز اتوار كو سعودی عرب كے بزرگ شيعہ عالم دين ، منطقہ الشرقیہ میں رہبر معظم انقلاب كے خصوصی نمائندے اور مجمع جہانی اہل بيت (ع) كی سپريم كونسل كے ركن علامہ ڈاكٹر عبد الہادی الفضلی طويل علالت كے بعد سعودی عرب كے ايك ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علامہ ڈاكٹر عبد الہادی الفضلی ۳دن سے مقامی ہسپتال میں زير علاج تھے جو گزشتہ روز برين اسٹروك كی وجہ سے وفات پا گئے ہیں ۔

ايران كے گزشتہ دورے میں وہ تہران كے ايك ہسپتال میں بھی زير علاج رہے جہا ں رہبر انقلاب حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای ان كی عيادت كے لیے تشريف لائے تھے اور اس دوران رہبر معظم نے علامہ فضلی كی پيشانی كو بوسہ ديتے ہوئے ان كا دائياں ہاتھ اپنے ہاتھ میں ليا اور حاضرين سےفرمايا : اس ہاتھ نے اسلام كی بہت خدمت كی ہے۔

آيت اللہ فضلی ۱۹۳۵ء میں عراق كے شہر بصرہ میں پيدا ہوئے۔ آپ كے والد سعودی عرب كے شہر دمام كے رہنے والے تھے۔
علامہ فضلی كے پہلے استاد آپ كے والد آيت اللہ ميرزا محسن الفضلی تھے جو بصرہ كے بزرگ علماء میں سے تھے۔ شيخ عبد الہادی بچپنے میں حافظ كل قرآن ہو گئے تھے اور ابتدا سے ہی دينی تعليمات حاصل كرنا شروع كی۔ صرف، نحو، منطق اور علم بلاغت كو اپنے والد كے پاس پڑھا اور اس كے بعد ۱۳۶۸ ھ ق كو ۱۴ سال كی عمر میں اعلی تعليم كے لیے نجف اشرف كا سفر كيا۔
نجف اشرف میں آپ نے كئی سال حضرت آيت الله سيد «أبوالقاسم خوئی»، آيت الله شيخ «محمد طاهر آل راضی»، آيت الله شيخ «محمدرضا مظفر»، آيت الله سيد «محمدتقی حكيم» اور آيت الله شهيد سيد «محمدباقر صدر» كے پاس حوزہ علمیہ كی اعلی تعليم حاصل كی اور ساتھ ساتھ بغداد يونيورسٹی سے عصری تعليم میں بھی ڈاكٹریٹ كی ڈگری حاصل كر لی۔
علامہ فضلی حصول علم میں اس قدر كوشاں تھے كہ ۲۰ سال كی عمر میں آغا بزرگ تہرانی صاحب كتاب الذريعہ نے ۱۳۷۴ ھ ق میں انہیں ايك باكمال جوان كے عنوان سے سراہا۔ شيخ عبد الہادی فضلی نے متعدد كتابیں تاليف كیں، اور ۱۰ دائرۃ المعارف (انسائيكلو پیڈيا)كی مكمل طور پر تصحيح كی ہے ۔
علامہ فضلی نے عراق میں حصول علم كے دوران ماديت (materialista) كے خلاف آواز بلند كی اور ’’ حزب الدعوۃ الاسلامیہ‘‘ كو تشكيل دے كر اس ملك میں اسلامی مذاہب میں اتحاد و يكجہتی قائم كرنے كی كوشش كی تھی ۔
1209968
نظرات بینندگان
captcha