ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «iinan»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ فلسطين كے وزير مذہبی امور "محمود الحبش" نے صیہونی فوجيوں كی جانب سے بيت اللحم كی مختلف مسجدوں كی ديواروں پر توہين آميز وال چاكنگ كی مذمت كرتے ہوئے اس قسم كے نسل پرستانہ اقدام كے مقابلے پر زور ديا ہے ۔
وزير مذہبی امور نے اعلان كيا : خطے میں تيزی سے پھيلنے والے یہ اسلام مخالف اقدامات صیہونيوں كی جانب سے ايك باہدف سياسی پاليسی اور پہلے سے طے شدہ منصوبے كے تحت انجام ديئے جا رہے ہیں جبكہ اسرائيلی حكومت ان مذموم حركتوں كی مكمل پشت پناہی كر رہی ہے ۔
1210489