جامع الازہر كے غير ملكی طلبا كے درميان قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

جامع الازہر كے غير ملكی طلبا كے درميان قرآنی مقابلوں كا آغاز

23:31 - April 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2519380
بين الاقوامی گروپ : آج ۱۵ اپريل سے الازہر كے فارغ التحصيل طلبا كی عالمی انجمن كی كوششوں سے جامع كے غير ملكی طلبا كے لیے خصوصی حفظ و قرائت قرآن كريم مقابلوں كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المحيط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ مقابلے الازہر كی غير ملكی طلبا كونسل كے تعاون سے منعقد كیے جارہے ہیں جس میں تمام تعليمی مرحلوں كے طلبا شركت كر رہے ہیں ۔
مذكورہ انجمن كے نائب صدر "اسامہ ياسين" نے خيال ظاہر كيا : یہ مقابلے اس انجمن كی جانب سے غير ملكی طلبا كی مثبت سرگرميوں کو فروغ دینے کے لیے جاری كوششوں کا حصہ ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : الازہر كے اساتيد پر مشتمل گروپ اور قرآن كريم كی تدريس كے حوالے سے ٹيچنگ سرٹيفيكیٹ ركھنے والے افراد ان مقابلوں پر نظارت كررہے ہیں ۔
1212558
نظرات بینندگان
captcha