برطانوی اسكولوں میں اسلامی تاريخ كے اسباق كو شامل كرنے كی كوششیں

IQNA

برطانوی اسكولوں میں اسلامی تاريخ كے اسباق كو شامل كرنے كی كوششیں

23:13 - April 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2519955
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ میں ايك مہم كے ذريعے اسكولوں كے تاريخی مضامين میں اسلامی تاريخ سے مربوط اسباق شامل كرنے كی كوشش كی جارہی ہے تاكہ اس ملك كی علمی ترقی میں مسلمانوں كا كردار ہميشہ ياد ركھا جائے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس مہم كا مقصد اسكولوں میں اسلام كے بارے میں معلومات كے فقدان كے باعث اسلام اور اس كے پيروكاروں كو منفی نظر سے ديكھنے والے برطانوی طلبا كو طول تاريخ میں اسلام اور مسلمانوں كی حاصل كردہ كاميابيوں سے آشنا كرنا ہے ۔
واضح رہے كہ برطانیہ كی اسلامی كونسل كے تعاون سے شروع ہونے والی اس مہم كا افتتاح وزارت تعليم كی جانب سے تاريخ كی نئی كتابوں كی تدوين كے قواعد و ضوابط پر مشتمل مسودہ تيار كرنے كی دعوت كے بعد كيا گيا ہے ۔
1212879
نظرات بینندگان
captcha