ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے كويت كی نيوز ايجنسی كونا كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے كويت كے امير شيخ صباح الاحمد الجابر الصباح كے زير نگرانی دو گروپوں میں منعقد كیے جارہے ہیں ، پہلا گروپ ہر عمر كے كويتی شہريوں پر مشتمل ہے جبكہ دوسرے گروپ میں جوان طلبا شركت كر رہے ہیں ۔
ان مقابلوں كا اصل ہدف كتاب خدا كے ساتھ مزيد انس كے لیے كويتی شہريوں میں حفظ اور تجويد قرآن كريم كی رغبت پيدا كرنا ہے ۔
وزارت اوقاف كے سيكرٹریٹ كے ڈائريكٹر جنرل عبد المحسبن الخرافی نے پريس كانفرنس كے دوران خيال ظاہر كيا : یہ مقابلے گزشتہ ۱٦ برس سے سيكرٹریٹ كے قرآن و علوم قرآن فنڈ كے تعاون سے منعقد كیے جاتے ہیں ۔
1213202