امریکہ کے ساتھ کبھی ساز باز نہیں کریں گے

IQNA

امریکہ کے ساتھ کبھی ساز باز نہیں کریں گے

16:55 - November 26, 2014
خبر کا کوڈ: 2612306
بین الاقوامی گروپ: رضا کار فورس بسیج کے سربراہ نے کہا ہےکہ دشمن جان لے کہ ملت ایران امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ کبھی ساز باز نہیں کرے گی

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو -۔ جنرل محمد رضا نقدی نے آج تہران میں بسیجیوں کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ امریکی حکام ایسے عالم میں جمہوریت کے دعوے کرتے ہیں کہ خود ان کی قوم انتخابات میں شرکت کرنے سے کتراتی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق جنرل نقدی نے امریکی حکام سے کہا کہ اگر اپنی منحوس حکومت کو کچھ برسوں اور چلانا چاہتے ہو تو تمہیں علاقے  اور اسلامی ممالک سے اپنے فوجی اڈے ہٹانے ہونگے اور صیہونی حکومت سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران میں بسیج ایک عوامی ادارہے جو مختلف میدانوں میں اہم ترین کردار ادا کررہا ہے۔

61631

 

ٹیگس: ایران ، بسیج ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha