قاری احتیاط زکی بھارت سے ، تہران میں قرآت مقابلوں میں شرکت کررہاہے۔ دہلی میں اردو ادبیات کا طالب علم، پانچویں بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے جو تہران میں منعقد ہوں گے۔
ایکنا نیوز نے اس نوجوان قاری سے گفتگو کی جسکا خلاصہ پیش خدمت ہے
ایکنا: قرآنی مقابلوں کے کس شعبے میں آپ حصہ لے رہے ہیں ؟
احتیاط زکی ۔ قرآت کے شعبے میں نام درج کرایا ہے۔۔
ایکنا نیوز- قرآنی شعبے میں آپکی کوئی خاص سرگرمی یا مشغولیت ہے کیا؟
احتیاط زکی – ارم پور دہلی میں ایک قرآنی سنٹر ہے کالچ سے فارغ ہونے کے بعد طلباء کو قرآن اور اسلامیات وغیرہ پڑھا لیتا ہوں۔
ایکنا: ملکی سطح پر کسی مقابلے میں حصہ لیا ہے ؟
احتیاط زکی ۔ دہلی میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں شرکت کرلیتا ہوں۔ پوزیشن بھی لے لیتا ہوں ، گذشتہ دنوں ایرانی ثقافتی ادارے کے زیر اہتمام دہلی سطح پر مقابلہ منعقد کیا گیا اس کے فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
ایکنا: آپکے ملک میں قرآنی سرگرمیاں کیا ہیں ؟
احتیاط زکی – بھارت میں غیرسرکاری سطح پر قرآنی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اسکول و کالج سطح پر عام طور پر مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں لیکن حکومت ان مقابلوں سے لاتعلق رہتی ہے۔
ایکنا : آپکے ملک میں حکومت کا برتاو کیسا ہے ؟ بالخصوص قرآنی پروگراموں کے حوالے سے ؟
احتیاط زکی - حکومت قرآنی مقابلوں کی مدد تو نہیں کرتی، البتہ ان پروگراموں میں رکاوٹ بھی نہیں ڈالتی۔
ایکنا : ایران میں طلباء قرآنی مقابلوں کے حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے ؟
احتیاط زکی - بہت بہتر ہے اور ہم ان مقابلوں اور انکے تجربوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
ایکنا: ان مقابلوں سے مسلمان طلباء میں اتحاد کے حوالے سے کیا فائدے ہوسکتے ہیں ؟
احتیاط زکی – میرے خیال میں یہ اتحاد کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے
ایکنا: ان قرآنی مقابلوں کا اسلامی وحدت میں کیا کردار ہوسکتا ہے ؟ مسلمان جوانوں میں کیسے قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے نیٹ ورک قائم کیا جاسکتا ہے؟
احتیاط زکی – قرآنی مقابلہ اچھا موقع ہے کیونکہ قرآن مجید پر سب مسلمان کا اتفاق اور اتحاد ہے لہذا اسکی تعلیمات سے وحدت کے لیے بہترین فایدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔
ایکنا: اس مقابلے کو دیگر عالمی مقابلوں کے برابر کسیے دیکھتے ہیں ؟
احتیاط زکی – ایران میں قرآنی مقابلوں کا معیار اچھا ہے اور میرے خیال کے مطابق ایران میں قرآن مجید پر بہت کام ہورہا ہے میری خواہش اور تجویز ہے کہ ان مقابلوں کو مستقل بنیادوں پر ہمیشہ منعقد کرانا چاہیے
ایکنا : اس موقع پر کوئی خاص پیغام دینا پسند کریں گے ؟
احتیاط زکی –
میرا پیغام یہی ہے کہ قرآن ایک بہترین کتاب ہدایت ہے اسپر اگر عمل کریں تو ہم متحد ہوسکتے ہیں اور ہماری مشکلات بھی ختم ہو سکتی ہیں۔