صھیونی ربی: اسلام مسجدالاقصی کے لیے کسی اقدار کا قائل نہیں !

IQNA

صھیونی ربی: اسلام مسجدالاقصی کے لیے کسی اقدار کا قائل نہیں !

11:31 - November 29, 2014
خبر کا کوڈ: 2612800
بین الاقوامی گروپ: صھیونی ربی«راوی پیرٹس» نے دعوی کیا ہے کہ اسلام مسجد الاقصی کی اہمیت کا قائل نہیں اور مسلمانوں میں اسکا کوئی مقام نہیں

ایکنا نیوز- فلسطینی اطلاع رساں ادارے کے مطابق صھیونی ربی«راوی پیرٹس» نے  ایک کیڈٹ اسکول میں خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسلام مسجد الاقصی کی اہمیت کا قائل نہیں اور مسلمانوں میں اسکا کوئی مقام نہیں۔
پیرٹس نے کہا : مسلمان ہیکل سلیمانی کے لیے نماز ادا کرتے ہیں مگر سجدہ قبلہ اور کعبہ کی سمت بجا لاتے ہیں اور اس وقت وہ ہیکل سلیمانی کی طرف سے رخ موڑ لیتے ہیں جو اس کی بے احترامی ہے
انہوں نے کہا کہ قدس کا کلمہ ایک بار بھی قرآن مجید میں نہیں آیا ہے اور حتی ۹۰ فیصد عرب قرآن کے بارے میں جانتے ہی نہیں بلکہ ہم ان سے بہتر قرآن کاعلم رکھتے ہیں
صھیونی چنل ٹین میں گذشتہ روز اس تقریر کو ان حالات میں نشر کیا گیا  ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں قدس کی توہین اور بے حرمتی کے حوالے سے صورت حال شدید کشیدہ ہے
۵۰ سے زائد شدت پسند ربیوں نے ایک مہم میں مطالبہ کیا ہے کہ مسجد الاقصی پر تسلط حاصل کیاجائے ۔ انکا مطالبہ جلد صھیونی کنست میں پیش کیا جائے گا.

2612511

ٹیگس: مسجد ، الاقصی ، ربی
نظرات بینندگان
captcha