ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «شفق نیوز»، کے مطابق دیالہ صوبے کے سیکورٹی چیف صادق الحسینی کے مطابق سیکورٹی فورسیز کی جانب سے «السعدیه» اور «جلولاء» کے علاقوں میں ایک خصوصی آپریشن کیا گیا ہے جسمیں قرآن مجید میں نصب کئی بم بھی ملے ہیں
انہوں نے کہا : السعدیہ کے ایک گاوں میں واقع ایک گھر سے قرآنی نسخوں میں نصب بم برآمد کیا گیا ہے جو داعش استعمال کرنا چاہتی تھی
صادق الحسینی نے کہا کہ کہ مذہبی اداروں کو ان اقدامات پر اعتراض کرنا چاہیے کیونکہ ان امور سے ثابت ہوتا ہے کہ داعش کے نزدیک اسلام اور قرآن کی کیا اہمیت ہے
مذکورہ علاقے بعقوبہ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں جہاں داعش کے خوف سے لوگ دیگر علاقوں کو فرار کرگئے تھے حالیہ آپریشن میں ان علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔