ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin» کے مطابق گھروں میں قرآنی سیکھانے والی کئی خواتین ٹیچروں کی گرفتاری کی اطلاع ملی ہے
ازبکستان ٹیلی ویژن کے مطابق ان ٹیچروں کو شدت پسندی کی معاونت کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ گرفتار خواتین میں سے ایک خاتون حزب التحریر کے ایک ممبر کی زوجہ ہے
ازبکستان کے مختلف اسلامی گروپوں کی جانب سے شدت پسندی کے نام پر اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے
گذشتہ سال بھی نیویارک میں انسانی حقوق کے نمائندے کے نگراں ادارے کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ان جیسے اقدامات کی مذمت کی گئی تھی
گذشتہ سال ہی ازبکستان حکومت کی جانب سے اسلامی لباس کے خریدوفرخت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔