ایکنانیوز- ابنا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے فوجیوں نے کل علی الصبح غرب اردن میں قلندیا کیمپ پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنک کی جس کے نتیجے میں ایک بیس سالہ فلسطینی جوان محمود عدوان شہید ہوگیا ہے۔
غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے اس حملے میں محمود عدوان کو شہید کرنے کے ساتھ، ایک فلسطینی شہری کو اغواء بھی کرلیا۔
دوسری جانب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ رات غرب اردن میں شمال الخلیل میں بیت امر کے علاقے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غرب اردن کے علاقے میں یہ جھڑپیں ایسی صورت حال میں جاری ہیں کہ غاصب صہیونی حکومت نے صہیونی آباد کاروں کے سیکیورٹی کو بہانہ بناکر، الخلیل میں خریھا اور یطا کی شاہراہوں کو بند کردیا ہے اور فلسطینیوں پر اپنا دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔