سانحہ پشاور دنیا چیخ اُٹھی،مگر آل سعود کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

IQNA

سانحہ پشاور دنیا چیخ اُٹھی،مگر آل سعود کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

10:20 - December 20, 2014
خبر کا کوڈ: 2623205
بین الاقوامی گروپ: دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے دعوے دار سعودی عرب کی جانب سے واقعہ پر مکمل خاموشی سے دنیا حیران ہو کر رہ گئی ہے، سعودی حکومت اور پاکستان میں سعودی سفاتخانے نے واقعے کی صرف مذمت تک گہوارہ نہیں کی۔

ایکنانیوز- شفقنا۔ سانحہ پشاور پر سعودی حکومت کی خاموشی نے کئی اہم سوالات کو جنم دے دیا ہے، سانحہ کے کئی روز بعد بھی سعودی حکومت اور سعودی سفارتخانے نے مذمت تک گوارہ نہیں کی۔

سانحہ پشاور جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، دنیا بھر میں اس کی مذمتیں ہوئیں، مگر دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے دعوے دار سعودی عرب کی جانب سے واقعہ پر مکمل خاموشی سے دنیا حیران ہو کر رہ گئی ہے، سعودی حکومت اور پاکستان میں سعودی سفاتخانے نے واقعے کی صرف مذمت تک گہوارہ نہیں کی جبکہ گذشتہ روز اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کیجانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں بھی سعودی سفیر شریک نہیں ہوئے۔

38817

ٹیگس: سعودی ، سفیر ، مذمت
نظرات بینندگان
captcha