ایکنانیوز- ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی جمال الدین میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کی، جس کے دوران اہم طالبان کمانڈر سمیت چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں سے دو آپس میں بھائی ہیں۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
حساس اداروں کی جانب سے چاروں افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
رواں ماہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے طالبان کے حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تیزی آگئی ہے اور ملک کی سول و عسکری قیادت ہر ایک دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہوگئی ہے۔