بنکاک؛ شهادت امام رضا(ع) کے حوالے سے مجلس عزاء کا اہتمام

IQNA

بنکاک؛ شهادت امام رضا(ع) کے حوالے سے مجلس عزاء کا اہتمام

9:51 - December 24, 2014
خبر کا کوڈ: 2625246
بین الاقوامی گروپ: امام رضا(ع) کی شہادت کی مناسبت سے تھائی لینڈ اور بنکاک کے مختلف علاقوں میں ایرانی رایزنی مرکز اور تھائی لینڈ کے شیعوں کی جانب سے مجالس منعقد کی گئیں ۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے bangkok.icro، کے مطابق یوم شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف ممالک میں پیروان اہل بیت کی جانب سے مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس حوالے سے تھائی لینڈ کے مختلف شہروں میں بھی شیعہ آبادی کی جانب سے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں مجلس عزاء منعقد کی گئیں ۔
ان مجالس میں امام رضا(ع) کی سیرت اور فضائل کے علاوہ ماتم داری اور نوحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
بنکاک میں رایزنی مرکز میں منعقدہ پروگرام میں مجلس کے علاوہ دعائے توسل اور نذرو نیاز کا اہمتام کیا گیا تھا۔
بنکاک میں اسی حوالے سے پیغمبراکرم(ص) ، امام حسن مجتبی(ع) اور امام رضا(ع) کی شہادت کی مناسبت سے دیگر مجالس بھی منعقد ہوئی جنمیں کثیر تعداد میں پیروان اہل بیت شریک تھے
بنکاک کے رایزنی مرکز میں منعقدہ مجلس میں ایرانی سفیر کمالیان اور کلچرل ایمبیسیڈر نجاریان کے علاوہ جامعه المصطفی(ص) کے نمائندے حجت‌الاسلام کریمی اور دیگر ایرانی اہل کار شریک تھے۔

2624850

نظرات بینندگان
captcha