سوئیڈن: مسجد نذر آتش، 5 افراد زخمی

IQNA

سوئیڈن: مسجد نذر آتش، 5 افراد زخمی

17:51 - December 26, 2014
خبر کا کوڈ: 2631826
بین الاقوامی گروپ:سوئیڈن میں ایک مسجد کو نذر آتش کر دی گئی، آگ لگنے کے باعث 5افراد جھلس گئے۔

ایکنا نیوز- واقعہ وسطی سوئیڈن کے قصبے اسکلسٹونا میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر موجود مسجد کی کھڑکی سے آتش گیر مادہ پھینکا جس سے مسجد میں فوراً آگ لگ گئی۔

مسجد میں آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگ باہر نکل آئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر آگ بجھا دی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھوئیں سے دم گھٹنے اور جُھلسنےسے 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت مسجد میں 20سے زائد افرا دموجود تھے جن میں پانچ افراد بری طرح زخمی ہوئے جبکہ دیگر افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

آتشزدگی کے بعد مسجد کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں امیگریشن قوانین میں ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ یورپ کے مختلف ممالک میں اسلام کے خلاف بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

پولیس اس واقعہ کو آتشزنی کا واقعہ قرار دے رہی ہے البتہ اس حوالے سے کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی۔

سویڈن اسلامک ایسوسی ایشن کے سربراہ نے واقعے کی مذمت کی ہیں۔

1014278

ٹیگس: مسجد ، سویڈن ، پولیس ، زخمی
نظرات بینندگان
captcha