ایکنا نیوز- کے مطابق سنی اتحادکونسل کےسربراہ صاحب زادہ حامدرضا نے آج مسلح مخالفین اور تکفیری حامی گروپوں کے خلاف فوج کی وسیع کاروائی جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کے اقدامات قومی مفادات کے خلاف ہیں اور پاکستان میں قیام امن کے لئے ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہئے۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ پاکستان کے عوام باہمی اتحاد اور حکومت کے ساتھ تعاون کے ذریعے مسلح مخالفین کے خلاف جدوجہد میں موثر کردارادا کرسکتے ہیں۔