طلباء کے درمیان عالمی مقابلے/ ایرانی چینل 4 کی کوریج

IQNA

طلباء کے درمیان عالمی مقابلے/ ایرانی چینل 4 کی کوریج

12:58 - December 30, 2014
خبر کا کوڈ: 2652411
بین الاقوامی گروپ:مقابلوں کو ایرانی چینل 4 براہ راست نشر کرے گا

ایکنا نیوز- تہران میں منعقدہ طلباء کے درمیان عالمی مقابلہ قرآن جو یکم جنوری سے میلاد ٹاور میں شروع ہورہا ہے کے حوالے سے گفتگو میں حسن گروسی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ان مقابلوں کو مناسب کوریج دیا جاسکے۔
قرآن و معارف چینل کے سربراہ نے کہا کہ پانچویں عالمی قرآنی مقابلوں کا اشتہار چلانا شروع کردیا گیا ہے اور مختلف ایرانی چینلز اس حوالے سے سرگرم عمل ہیں اور مقابلوں میں شریک طلباء کے انٹرویو وغیرہ بھی نشر کیا جائے گا۔
طلباء کو ایرانی ٹیلی ویژن مرکز کا دورہ بھی کرایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا : قرآنی مقابلوں میں شریک طلباء کی آمد سے لیکر اب تک تمام مراحل کو ریکارڑ کرایا جارہا ہے اور بعد میں انہیں ایک ڈکو منٹری کی شکل میں نشر کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے
حسن گروسی نے کہا کہ قرآن و معارف چینل ہر لمحہ مقابلے والے ہال میں موجود رہے گا تاکہ اس عالمی مقابلے کو مناسب کوریج دیا جاسکے اور کوشش کریں گے کہ افتتاحی اور اختتامی تقریب کو براہ راست نشر کرسکے۔

2652231

ٹیگس: قرآن ، مقابلے ، طلباء
نظرات بینندگان
captcha