یوم ولادت رسول (ص) جلوسوں کی سخت سکیورٹی

IQNA

یوم ولادت رسول (ص) جلوسوں کی سخت سکیورٹی

16:32 - January 04, 2015
خبر کا کوڈ: 2670921
بین الاقوامی گروپ:یوم میلاد کے حوالے سے ملک بھر کے شہروں میں مساجد، بازاروں گلیوں اور گھروں کو جگمگانے کے لیے برقی قمقموں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- جگہ جگہ محافل میلاد بھی منعقد کی جا رہی ہے جہاں علمائے کرام حضور پاک (ص) کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈال کر ان کی تعلیمات کو عام کر رہےہیں۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے صبح کا آغاز کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیرت نبوی(ص) پر عمل کر کے شدت پسندی اور تشدد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے پیغام میں کہا کہ تمام ہم وطن اپنےاندراتحاداوربرادشت جیسےاعلیٰ اوصاف پیداکریں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیمات نبوی (ص) پر عمل سے ہر قسم کی انتہا پسندانہ سوچ کا مقابلہ کر سکتے ہیں

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم نبی(ص) کی امت ہیں۔

ملک بھر میں یوم ولادت رسول(ص) کی مناسبت سے جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہےجس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

1014700

نظرات بینندگان
captcha