پاکستان ؛ہفتہ وحدت اور میلاد النبی کے حوالے سے کوئز مقابلے

IQNA

پاکستان ؛ہفتہ وحدت اور میلاد النبی کے حوالے سے کوئز مقابلے

8:04 - January 05, 2015
خبر کا کوڈ: 2671998
بین الاقوامی گروپ: کوئٹہ میں ولادت رسول اکرم {ص} اور امام جعفر صادق {ع} کوئز مقابلے کا اہتمام جامعہ امام صادق کی جانب سے کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- ولادت رسول اکرم {ص} ،  امام جعفر صادق {ع} اور ہفتہ وحدت کے حوالے سے جامعہ امام صادق کی جانب سے کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اشتہارات کے مطابق کوئز کے سوالات متعلقہ مراکز سے چھ جنوری تک حاصل کیا جاسکتا ہے اور آٹھ جنوری کو جوابات انٹر کرانے کی آخری تاریخ ہے
سوالات رحمت اللعالمین {ص} اور بانی مذہب امام جعفر صادق {ع} کی زندگی اور شخصیت سے متعلق ہیں۔ درست جوابات پر پہلی پوزیشن لینے والے کو پانچ ہزار دوم کو تین اور سوم آنے والے کو دو ہزار انعام دیا جائے گا
انعامات متوقع طور پر ولادت رسول اکرم {ص} اور امام جعفر صادق {ع} کے جشن میں دیا جائے گا.

 

نظرات بینندگان
captcha