ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Anadolu Agency» کے مطابق برلین،کلین اور اسٹیورٹ گارٹ روڑ پر منعقدہ مظاہروں میں ہزاروں مسلمان اور جرمن باشندوں نےشدت پسند اور قوم پرست جرمن گروپوں کے خلاف نعرے لگائے
مظاہرین، قوم پرست موومنٹ (PEGODA) اور دیگر شدت پسند اسلام مخالف تحریک جیسے KOEGIDA ، HAGIDA BAERGIDA جو برلین اور ہمبرگ وغیرہ میں اسلام مخالف سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں کے خلاف احتجاج کررہے تھے
پگیڈا گروپ مختلف علاقوں میں اسلام اور مہاجرین کے خلاف احتجاج کرکے لوگوں کو اسلام کے خلاف بھڑکانے میں پیش ہےاور اس کے نقش قدم پر دیگر شہروں میں بھی مختلف گروپ سرگرم ہوچکے ہیں اور گذشتہ ہفتے کو ان گروپوں کے مظاہرے میں ۱۸ ہزار افراد شریک تھے
اسکے مقابلے میں مسلمان مہاجرین نے KOEGIDA کے نام سے گروپ بناکر مظاہرہ کیا جسمیں آٹھ ہزار افراد شریک ہوئے
ترک نژاد مسلمان مہاجر بایرام مرت کا کہنا ہے کہ مسلمانوں اور مساجد کے خلاف حملوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے
جرمنی میں چار ملین مسلمان آباد ہیں۔ مسلمانوں کے علاوہ بائیں بازو کے حامی افراد بھی شدت پسند قوم پرستوں کی پالیسی کے مخالف ہیں اور اب تک مسلمانوں کے ہمراہ کئی بار مظاہروں میں شریک بھی ہوئے ہیں۔