رہبر انقلاب اسلامی نے لاکھوں عراقیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے

IQNA

رہبر انقلاب اسلامی نے لاکھوں عراقیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے

14:54 - January 07, 2015
خبر کا کوڈ: 2684196
بین الاقوامی گروپ: ایرانی وفد سےملاقات میں آیت اللہ قزوینی نے کہا کہ ہم ایران کے رہبر اور حکام کے شکر گذار ہیں کیونکہ ہماری فورسز نے ایران کی مدد اور ایرانی ہتھیاروں سے جنوبی شہروں کو دہشتگردوں سےمحفوظ کردیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-کربلائے معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کے امام جماعت اور بزرگ عالم دین آیت اللہ سید مرتضی قزوینی نےایرانی علماء کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ قزوینی نے کہا کہ ہم ایران کے رہبر اور حکام کے شکر گذار ہیں کیونکہ ہماری فورسز نے ایران کی مدد اور ایرانی ہتھیاروں سے جنوبی شہروں کو دہشتگردوں سےمحفوظ رکھا ہے ۔ آیت اللہ قزوینی نے کہا کہ آل سعود اور وہابیت دہشتگردوں کی حمایت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشی دہشتگرد دو محاذوں سے کربلا پر حملہ کرنا چاہتے تھے جن میں طریق بری اور جرف الصخر شامل ہے۔ آیت اللہ قزوینی نے کہا کہ اگر داعشی کربلا تک پہنچ جاتے تو اسی طرح سے جرائم ڈھاتے جس طرح سے اس سے پہلے وہابیوں نے دو مرتبہ کربلا پر حملہ کرکے ڈھائے تھے لیکن الحمد للہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمارا دفاع کیا اور جرف الصخر کو آزاد کرالیا۔ کربلا کے اس بزرگ عالم دین نے حجۃ الاسلام اختری سے کہا کہ میں آپ سے چاہتاہوں کہ آپ عراقی شیعہ مسلمانوں بالخصوص اھل کربلاء کا سلام رہبرانقلاب اسلامی تک پہنچائیں اور کہ آپ نے عراق اور کربلاءمیں دسیوں لاکھ جانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات بغیر کسی مبالغے کے کررہاہوں۔  رپورٹ کے مطابق آیت اللہ قزوینی نے کہا کہ اس وقت مختلف ملکوں میں صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کامیاب ہے اور آج سید حسن نصراللہ جیسی شخصیت جو سیاست دان، ذہین، شجاع اور نہایت گہری نظر کے حامل ہیں اور جنہیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت حاصل ہے لبنان میں پوری طاقت کے ساتھ موجود ہیں اور ان کی تقریریں اس قدر موثر واقع  ہوتی ہیں کہ دنیا ان کے ہر ہر لفظ پر غور کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ اسرائیل اور عرب حکام بشار اسد کو سرنگوں کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور یمن میں بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ شیعہ مسلمان اقتدار تک پہنچ گئے ہیں۔

63578

ٹیگس: ایران ، رہبر ، عراق
نظرات بینندگان
captcha