ایکنا نیوز- راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹھیاں میں امام بارگا عون و محمد میں محفل میلاد اور جشن ولادت امام جعفر صادق {ع} کے موقع پر خود کش دھماکہ ہوا جس میں6 افراد شہید جبکہ پندرہ سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق کے مطابق حملہ آورنے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کو روکنے پر اس نے خود کو دھماکے میں اڑالیا،پولیس امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے ۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خودکش حملہ آور امام بارگاہ کے نزدیک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔