ایکنا نیوز- روزنامہ گارڈین کے مطابق برلین میں ہونے والے مظاہرے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی شرکت متوقع ہے اس شرکت کا مقصد امن و محبت کا پیغام اوراسلام مخالف تحریک پگیڈا کی مخالفت ہے
مسلم کیمونٹی کا مظاہرہ براندنبرگ دروازے پر منعقد ہوگا جسکا اہتمام مسلم کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے اور اسکا عنوان " سب ملکر رہیں/دہشت گردی کا تعلق ہم سے نہیں" رکھا گیا ہے
مرکل کابینہ کے ایک وفد کے ساتھ مظاہرے میں شرکت کریں گی اور اسکا مقصد پگیڈا کی سرگرمیوں کی مخالفت ہے
مرکل کا کہنا ہے کہ مسلمان جرمن معاشرے کا ایک حصہ ہے مرکل نے مسلمانوں کی جانب سے پیرس واقعے کی مذمت کرنے کا بھی شکریہ ادا کیا
پگیڈا تحریک جرمن میں شروع کی گئی ہے اور کئی ہفتوں سے مسلسل اسلام مخالف مظاہرے منعقد کررہی ہے
برلین کے بعد اس تحریک کا سلسلہ دوسرے شہروں میں بھی چل پڑا ہے ۔ انجیلا مرکل شروع سے اس تحریک کی مخالفت کرچکی ہیں.