الجزائر؛سولویں قومی ہفتہ قرآن کا آغاز

IQNA

الجزائر؛سولویں قومی ہفتہ قرآن کا آغاز

7:38 - January 14, 2015
خبر کا کوڈ: 2707354
بین الاقوامی گروپ: ہفتہ قرآن کا آغاز الجزایر کے شہر «وهران» میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اوقاف سیدمحمد عیسی کی شرکت

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Allafrica»،کے مطابق قومی ہفتہ قرآن کی افتتاحی تقریب میں وزیر اوقاف کے علاوہ پارلیمنٹ کے کئی ممبران اور بعض ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے
قومی ہفتے قرآن کے پروگراموں میں قرآن خوانی، قرآنی پینٹنگ اور خطاطی کی نمائش اورخون ڈونیشن وغیرہ شامل ہیں۔
سیمیناربعنوان «قرآن میں زندگی کی ویلیو» بھی منعقد کیا جائے گا اس چار روزہ سیمینار میں اخلاقی موضوعات پر تقاریر کی جائیں گی جنمیں انسانیت اور انسان کااحترام ،بردباری اور امن ومحبت کلچر کا فروغ شامل ہے
سیمینار میں علماء اور الجزائر کی دیگر اہم علمی شخصیات شرکت کریں گی
انسانی کرامت، سوشل لائف میں دین کا کردار اور سیکورٹی وغیرہ کے موضوعات پر بھی تقاریر ہوں گی
قرآنی پرگراموں میں قرآت،تفیسر اور تواشیح وغیرہ شامل ہیں جنمیں نوجوان قاری شرکت کریں گے۔

2705072

نظرات بینندگان
captcha