فرقہ واریت پھیلانے والوں مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے،حکومت تاجروں اورصنعت کاروں کو سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے :نواز شریف

IQNA

فرقہ واریت پھیلانے والوں مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے،حکومت تاجروں اورصنعت کاروں کو سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے :نواز شریف

16:10 - January 14, 2015
خبر کا کوڈ: 2708703
بین الاقوامی گروپ:وزیراعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنو ن حسین سے ملاقات کی جس میں جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور معاشی ترقی کے امور پر تبادکہ خیال کیا گیا۔

ایکنا نیوز- ۔وزیراعظم نواز شریف نے تاجروں کے وفد سے ملاقت سے قبل صدرمملکت سے مشاور ت کی جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت تاجروں کے لیے سہولیات کا معاملہ بھی زیربحث آیا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ بجلی کی پیداوار بڑھانا حکومت کی پہلی ترجیحات میں سے ہے اور حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کو آسانیاں فراہم کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے تمام تر قدامات کیے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر اصدر ممنون نے کہاکہ ملک کی معیشت کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہو ارہاہے اور حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کو تمام سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہاکہ ملک اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے اور اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 20نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے جس پر عمل کرکے ملک کو دہشت گر دی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وزیراعظم نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ فرقہ واریت پھیلانے والوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے ۔

183152

ٹیگس: فرقہ ، واریت ، ملک ، نواز
نظرات بینندگان
captcha