ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارہ «النیلین»،کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب اور فائنل راونڈ میں سوڈان کے صدر بھی شریک تھے
حفظ قرآن اور پچیسویں پارے کی تفسیر کے مقابلوں میں چاڈ اول۔الجزائر دوم،یوگنڈا کے حافظ سوم قرارپائے جبکہ بعد کی پوزیشنوں پر ایران،یمن اور لیبیا کامیاب قرار دیے گئے
چاڈ کے سنوسی عمر داود، الجزایر کے عمار احمد یوسفی، اور یوگنڈا کے یوسف از کو بالترتیب 40 هزار ، 30 هزار اور 25 هزار ڈالر انعام ملے جبکہ دیگر شرکاء کو بھی تحفے پیش کیے گیے
ان مقابلوں کو ریڈیو «الفرقان» سے براہ راست نشر بھی کیا گیا
مقابلوں کے ہمراہ علمی اور فقھی موضوعات پر سیمینار وغیرہ بھی منعقد ہوا جن سے اہم اسلامی دانشوروں نے خطاب کیا ۔ قرآنی مقابلوں سے پہلی بار امریکہ سے بھی قاری شریک تھا
سوڈان میں قرآنی امور کے انچارج «دفعالله بخیت عبدالمجید»،نے مقابلوں کے حوالے سے کہا : مقابلوں میں ۳۵ ممالک سے قاری اور حافظ شریک تھے اور انکے درمیان حفظ کل قرآن اور پچیسویں پارے کی تفسیر کا مقابلہ ہوا جوجامعہ الازھر کے «حسنین مخلوف»(1890 ـ 1990 میلادی) کی تفسیر سے لیا گیا تھا
گذشتہ سال ان مقابلوں میں استاد«احمد دباغ» کا بیٹا مصطفے دباغ بھی شریک تھا لیکن وہ پوزیشن لینے میں کامیاب نہ ہوسکا۔