ایکنا نیوز- «CNN»، کے مطابق چارلی ہیبڈو جسکا دفتر گذشتہ دنوں حملوں کا نشانہ بنا مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے شدید اعتراضات اور مخالفتوں کے باجود تازہ شمارے کے سرورق پر ایک بار پھر رسول اکرم {ص} کے توہین آمیز خاکے شائع کیے گئے ہیں.
چند ہزار کی تعداد میں چھپنے والے میگزین کو جان بوجھ کر مسلمانوں کی دل آزاری کے لیے اس بار تین ملین کی تعداد میں چھ زبانوں کے ترجمے کے ساتھ شایع کیا گیا ہے
تازہ مظاہروں میں دنیا بھر میں مسلمانوں نے حملوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ میگزین میں توہین آمیز خاکوں کو بھی نادرست قرار دیا تھا
مصر کے مفتی شوقی اعظم نے بھی شارلی ہیبدو میگزین آفس پر حملے کی مذمت کےساتھ خبردار کیا تھا کہ میگزین مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کا سلسلہ بند کرے کیونکہ اس سے نفرت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا تھا کہ آزادی کے نام پر توہین کرکے ہم آہنگی اور امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔