پاکستان؛ توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحریک نفاز فقہ جعفری کی ریلی

IQNA

پاکستان؛ توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحریک نفاز فقہ جعفری کی ریلی

13:14 - January 20, 2015
خبر کا کوڈ: 2735564
بین الاقوامی گروپ: یورپ اظھار رائے کی آزادی کے نام پر بنیاد پرستی اور شدت پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ طارق جعفری

ایکنا نیوز- دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
کویٹہ میں تحریک نفاز فقہ جعفریہ کی جانب سے بروری میں ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے صوبایی لیڈر طارق جعفری اور دیگر مقررین نے فرانس،جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک میں مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپ خود دوسرے ممالک کو آزادی اور احترام کا درس دیتا ہے مگر لاکھوں انسانوں کو تکلیف پہنچا کر خوشی کا اظھار کرتا ہے۔
مقررین نے مغرب کی دوغلی پالیسی کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں حجاب پر تو پابندی لگتی ہے مگر خود عظیم ترین انسان کی توہین کو آزادی کا نام دیتے ہیں۔
مقررین نے اسلامی کانفرنس اور عرب لیگ کا فوری اجلاس بلانے اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی پیش کیا۔

ٹیگس: مذمت ، ریلی ، توہین
نظرات بینندگان
captcha