ایکنا نیوز- شفقنا- مغربی ممالک کو اسرائیل کی توہین اور ہولوکاسٹ کے بارے میں گفتگو پسند نہیں لیکن وہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لئے رحمۃ للعالمین (ص) کی توہین کو وہ جائز سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اسرائیل کی توہین کرنے پر سینئراینکر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ سی این این کے انٹرنیشنل براڈ کاسٹر کے طور پرکام کرنیوالے اینکر جم کلینسی نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو سےمتعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کیاتھا۔جس پراسرائیل کے حامیوں نے انہیں شدید تنقیدکانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انھیں سی این این سے نکال دیا گیا۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی اسلام کے ساتھ دشمین اور عداوت اس سے مزید نمایاں ہوجاتی ہے کہ وہ فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے توہین آمیزخاکوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ پیغمبر اسلام کی توہین کو آزادی بیان قراردیتے ہیں اور اسرائیل کے بارے میں آزادی بیان کو جرم اور قابل توبیخ سمجھتے ہیں۔