ایکنا نیوز- ایک اعلامیے میں ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ توہین آمیز خاکے لوگوں اور تہذیبوں کو منقسم کرنے کی کوشش ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دوسرے مذاہب پر اپنے آزادی اظہار کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔
دوسری جانب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نام خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ توہین آمیز خاکے چھاپنے پر فرانسیسی میگزین کے خلاف چارہ چوئی کی جائے اور معافی طلب کی جائے۔
خط میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مغرب میں اسلامو فوبیا کو باقاعدہ جرم قرار دینے کے لیے جوائنٹ ایکشن کیا جائے۔