ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق ، روزنامہ انڈیپینڈنٹ نے گذشتہ روز ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ شارلی ابدو واقعے کے بعد برطانیہ میں مسلمان طالب علموں کے خلاف ناروا واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان طلباء کے خلاف تشدد اور حملوں کا خطرہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے
اس اخبار کے مطابق برطانوی حکومت کا کردار بھی ان واقعات کے روک تھام میں موثر نہیں ۔
اس آرٹیکل میں لکھا ہے : آکسفورڑ شئیر اسکول میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جب ایک طالب علم نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہہ کر اس پر حملہ کیا
.
نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمان طالب علم نے والدین سے کہا کہ اب وہ مزید اسکول نہیں جانا چاہتا.