ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Indian Express»،کے مطابق اعلی تعلیم یافتہ جوانوں کا گروپ شدت پسندی روکنے کے لیے قرآنی آیات اور انکی تفسیر پر مبنی کتابچہ تقسیم کررہا ہے
گروپ کا ایک ممبر محبوب هونوتاگی کا کہنا ہے: دین کے بارے میں غلط تصورات اور نادرست افکار کی وجہ سے دین سے دہشت گردی کے لیے کام لیا جارہا ہے اور ہمارا ارادہ ہے کہ اس سوچ کو غلط ثابت کریں۔
مہاراشٹر میں فوٹو سٹیٹ دکان کے مالک اس جوان کا کہنا ہے کہ انڈین اداکاروں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے اور انہیں دین کے بارے میں بتایا جائے گا کیونکہ ہمارےجوان ان اداکاروں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں
انجنیر سجاد انوار اس گروپ کا ایک اور جوان ہے جو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر قرآنی تعلیمات کو عام کرنے پر کام کررہا ہے
جوانوں کا یہ گروپ مختلف ثقافتی اور دیگر علمی اداروں میں بھی پروگرام کا اہتمام کررہا ہے۔ داعش سے انڈین جوانوں کی شمولیت کی خبر کے بعد اس گروپ نے کام شروع کردیا ہے
انجنیر،ڈاکٹر اور دیگر طلباء پر مشتمل گروپ مسلمان عالم دین «مولانا وحیدالدین خان»، کی تفسیر بھی مختلف جگہوں پر مسلمانوں اور غیر مسلم میں تقسیم کررہا ہے
نوجوان طالب علموں کا گروپ جلد بھارت کے دیگر صوبوں میں بھی اپنے پروگرام کو پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں شدت پسندی کو روکا جا سکے۔