بھارت میں مسلمان طلباء کو ہندو رسومات بجا لانے پر مجبور کیا جارہا ہے

IQNA

بھارت میں مسلمان طلباء کو ہندو رسومات بجا لانے پر مجبور کیا جارہا ہے

9:50 - January 27, 2015
خبر کا کوڈ: 2768942
بین الاقوامی گروپ: گجرات کے ایک بڑے اسکول میں ہندودعائیہ تقریب میں مسلمان طلباء کو زبردستی شریک کرنے پر مسلمان والدین پریشان

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «AA»، کے مطابق احمد آباد میں مسلمان والدین کا کہنا ہے کہ ہندو شدت پسند گروپوں کے دباو پر مسلمان طالب علموں کو ہندو دعائیہ ترانہ پڑھنے پر مجبور کیا جارہا ہے
اس سے پہلے مدراس صوبے میں بھی اسکولوں میں سورج پوجا پر طلباء کو مجبور کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سیکولر ملک ہونے کے دعویدار اس ملک میں ایسے واقعات لمحہ فکریہ ہیں کیونکہ قانون کے مطابق سب کو مذہبی عبادت اپنے طریقے سے بجا لانے کی آزادی حاصل ہیں۔
احمد آباد کے چار سو اسکولوں میں پندرہ ہزار مسلمان طالب علم زیر تعلیم ہیں ۔

2766577

نظرات بینندگان
captcha