حرم مطهر امام حسین(ع) میں قرآنی کورس بعنوان «أم أبیها» کا انعقاد

IQNA

حرم مطهر امام حسین(ع) میں قرآنی کورس بعنوان «أم أبیها» کا انعقاد

12:20 - January 31, 2015
خبر کا کوڈ: 2789302
بین الاقوامی گروپ: خواتین قرآنی ٹیچرز کے لیے قرآنی کورس «أم أبیها» کا آغاز آج سے کربلاء میں ہورہاہے

ایکنا نیوز- آستانہ مقدسہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حرم مطہر امام حسین(ع) کے قرآنی مرکز کے شعبہ خواتین کے تعاون سے مذکورہ کورس شروع کیا گیا ہے جسمیں عراقی خواتین ٹیچرز شرکت کررہی ہیں
خواتین قرآنی مرکز کی سرپرست انتصار فاضل کا کہنا ہے کہ اس کورس میں اصول تلاوت،تجوید اور روش کے علاوہ معارف اسلامی درس بھی شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس قرآنی کورس میں مختلف عراقی خواتین شرکت کریں گی اور اس کورس کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت اور تعلیمات قرآن کو عام کرانا ہے
انتصار فاضل نے کہا کہ کورس کے خاتمے پر شرکاء کو انعامات اور تعریفی اسناد بھی دیے جائیں گے.

2781973

ٹیگس: قرآن ، کورس ، کربلاء
نظرات بینندگان
captcha