امام بارگاہ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، دشمن مسلک کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں : سراج الحق

IQNA

امام بارگاہ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، دشمن مسلک کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں : سراج الحق

19:29 - February 01, 2015
خبر کا کوڈ: 2795040
بین الاقوامی گروپ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق سانحہ شکار پور کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءسے تعزیت کے لیے شکار پور پہنچ گئے ہیں

ایکنا نیوز- ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ شکار پور میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق شکار پور پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ ہے کہ امام بارگاہ پر حملہ درحقیقت پاکستان پر حملہ ہے۔جبکہ اپنے دورہ شکار پور کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد سانحے کے غمزدہ افراد کے دکھ میں شریک ہونا ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر پاکستانی قوم کو مسلک کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان کو کمزور کرنا استعماری اور سامراجی ایجنڈہ کا حصہ ہے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے ، جبکہ یہ سانحہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اگر سارے کام عوام نے خود کرنے ہیں تو حکومت بتائے اس نے کیا کرنا ہے؟سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی شہری کا جان و مال محفوظ نہیں ہے۔اگر عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری نہیں تو حکومت واضح کرے کہ اس کی ذمہ داری کیا ہے۔

189482

ٹیگس: حکومت ، شکار ، پور ، جماعت
نظرات بینندگان
captcha