لاس اینجلس میں خواتین مسجد، 150عورتوں نے نمازِ جمعہ ادا کی

IQNA

لاس اینجلس میں خواتین مسجد، 150عورتوں نے نمازِ جمعہ ادا کی

16:09 - February 03, 2015
خبر کا کوڈ: 2803981
بین الاقوامی گروپ:خواتین کیلئے مخصوص اپنی نوعیت کی پہلی مسجد کا گذشتہ دنوں باقاعدہ افتتاح کیا گیا

ایکنا نیوز- لاس اینجلس میں خواتین کے لیے مخصوص پہلی مسجد کا افتتاح ہوگیا۔امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ ساز اقدام کرتے ہوئے صرف خواتین کیلئے مخصوص اپنی نوعیت کی پہلی مسجد کا گذشتہ دنوں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق وومنز موسک آف امریکا میں30جنوری کو جمعے کے مبارک دن پہلی بار نماز کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوارکی ریاستوں سے آئی کم وبیش150مسلمان خواتین نے نمازِ جمعہ ادا کی۔اس مسجد کیلئے خاتون امام اور خطیبہ کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔چین،چلی اور بھارت میں خواتین کیلئے مختص خصوصی مساجد قائم ہیں لیکن امریکا میں اب تک یہ خواتین کی پہلی مسجد ہے۔

173834

نظرات بینندگان
captcha