ایکنا نیوز- شفقنا- غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق داعش کی جانب سے جاری کی جانے والی سفاکانہ ویڈیو میں پائلٹ معاذ الکساسبہ کو ایک پنجرے میں بند دکھایا گیا جس کے بعد داعش کے جنگجوؤں نے اسے آگ لگادی۔
داعش نے معاذ کو گذشتہ سال دسمبر میں ان کیخلاف شمالی شام کے علا قوں میں جاری آپریشن کے دوران نشانہ بنائے جانے والے ایف 16 طیارے کے زمین پر گرنے کے بعد پکڑ لیا تھا۔
22 منٹ کی ویڈیو میں معاذ کو پہلے ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے داعش کیخلاف جاری آپریشن میں شامل عرب اور مغربی ممالک کے درمیان ہونے والے اتحاد کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
ویڈیو میں اردن کے فائٹر پائلٹ کو زندہ جلانے سے پہلے اس پر پیٹرول ڈالتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔