سعودی عرب؛ «ام‌‌القری» یونیورسٹی میں سمینار «تربیت قرآنی» کا انعقاد

IQNA

سعودی عرب؛ «ام‌‌القری» یونیورسٹی میں سمینار «تربیت قرآنی» کا انعقاد

12:41 - February 08, 2015
خبر کا کوڈ: 2822619
بین الاقوامی گروپ: قرآنی علمی ادارہ «تبیان» گیارہ فروری کو مکہ کی «أم‌‌القری» یونیورسٹی میں سمینار «تربیت قرآنی» منعقد کررہا ہے

ایکنا نیوز-  اطلاع رساں ادارے «الواقع نیوز»،کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں سے اہم علمی شخصیات اس سیمینار میں شرکت کریں گے
سعودی قرآنی اور علمی ادارے تبیان کے سربراہ محمد بن سریع السریع، کے مطابق قرآنی تعلیمات کی ترویج اور قرآنی اداروں میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اس سیمینار کا مقصد ہے
انہوں نے کہا: مذکورہ سیمینار ثابت کرتا ہے کہ مذکورہ ادارہ کسقدر تربیت اور قرآنی تعلیمات پر توجہ دیتا ہے
السریع نے کہا: ادارے کی کوشش ہے کہ تربیت کی راہ میں رکاوٹوں کو قرآنی تعلمیات اور ان امور پر کام کرنے والے اداروں کی مدد سے تربیت کے اصول کو آسان انداز میں پیش کیا جائے
اس سیمینار کا مقصد قرآن و سنت کی روشنی میں مختلف علمی اور قرآنی اداروں کے تجربوں سے استفادہ کرنا ہے ۔ سیمینار پر ان موضوعات پر تبادلے خیال ہوں گے
قرآن مجیدسے تربیت (مفہوم، اصول، قوانین)
تربیت اور قرآن (رکاوٹیں،چیلنجیز)
تربیت اور قرآن (آثار و نتایج) سیرہ نبوی کی روشنی میں
قرآن سے تربیت اور سابقہ علماء کی کاوشیں
قرآن سے تربیت اور نئے تقاضوں پر اثر اندازی
قرآنی معاشروں کا مقائسہ اور عمل پذیری
سعودی قرآنی اور علمی ادارے تبیان کے سربراہ محمد بن سریع السریع نے سیمینار کے انعقاد میں ام القراء یونیورسٹی کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

2819187

نظرات بینندگان
captcha