ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع»،کے مطابق جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب کی براہ راست نگرانی اور علمی بورڑ کے ممبر «محمود حمدی زقزوق»، کی سرپرستی میں اس مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق اس مرکز کے دیگر ممبران میں جامعہ الازھر کے فرنچ لینگویج کے استاد
«سامی محمد مندور»، انگریزی زبان میں اسلامی اسٹڈی سنٹر کے سربراہ «کمال بریقع عبدالسلام»، طنطا شہر کے کالج میں فلسفے اور عقاید کے استاد، «رضا محمد حسین الدقیق»، جرمن لینگویج میں اسلامی مطالعاتی سنٹر کے سربراہ «محمد عبدالفضیل عبدالرحیم»، جامعہ الازھر کےاسلامی ڈائیلاگ سنٹر کے استاد «محمد السلیمانی» شامل ہیں
اس مرکز کے قیام کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ اور امن ومحبت کی فضاء قائم کرنا ہے
مختلف مذاہب میں مشترکہ ویلیوز پر کام اور جامعہ الازھر اور دیگر اسلامی مراکز میں تعلقات کا فروغ دیگر مقاصد میں شامل ہیں۔