ہالینڈ میں اسلامو فوبیا پر مسلمان پریشان

IQNA

ہالینڈ میں اسلامو فوبیا پر مسلمان پریشان

7:43 - February 11, 2015
خبر کا کوڈ: 2834865
بین الاقوامی گروپ: ہالینڈ میں اسلامی گروپوں نے اسلامو فوبیا میں اضافے پر تشویش کا اظھار کیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Dutch News»، کے مطابق تازہ واقعے میں جوانوں کے ایک گروپ کی جانب سے مسجد پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے
حملہ آور گروپ نے مسجد پر ایک بینر بھی نصب کیا جس پر لکھا تھا کہ " اسلام کو روک دو" اور " کامیابی یہاں سے شروع ہوگا"
شدت پسند اور اسلام مخالف تنظیم   (Identitair Verzet )نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے
اس تنظیم نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ہالینڈ میں اسلام کے خلاف ہمارا یہ پہلا قدم ہے اور تمام جوانوں سے درخواست ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں
ایک سروے کے مطابق گذشتہ دس سالوں میں ہالینڈ کی ۶۹ فیصد مساجد پر حملے ہوچکے ہیں۔ مسجدوں پر حملے کے علاوہ توہین اور دھمکیاں بھی عام ہوچکی ہیں۔

2832762

نظرات بینندگان
captcha